مولا بخش چانڈیو کی کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 17:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردی کے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ملک دشمنوں کی سازش قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں سے عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے٬ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کام کر رہے ہیں اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

انہوں نے واقعہ میں شہید ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت جبکہ زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ علاوہ ازیں مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے صوبائی سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور دیگر لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :