گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی پاکستانی ٹیم کو دوسرا ٹیسٹ جیتنے پر مبارکباد

منگل 25 اکتوبر 2016 17:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم نے پہلے دونوں ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کر کے پوری قوم کو شاندار تحفہ دیا ہے٬ میچ میں بہترین کھیل پیش کرنے پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے٬ بولروں اور بیٹسمینوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے شائقین کے دل جیت لئے۔ گورنر سندھ نے امید ظاہر کی کہ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں بھی اسی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کی طرح کلین سوئپ کرے گی۔