پاکستان اور بیلا روس کے مابین تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں٬وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

منگل 25 اکتوبر 2016 17:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور بیلا روس کے مابین تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔یہ بات انہون نے پاکستان مین بیلا روس کے سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی٬جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے حکام اور عوام ایک دوسرے کے قریب ہیں اور دو طرفہ تعالقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔

ملاقات کے دوران دو طرفہ تجارت٬سائنس اور تکنیکی مہارت کا تبادلہ٬آئندہ سال منسک میں منعقد ہونیوالے جوائنٹ کمیشن برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے تیسرے اجلاس سمیت دیگر اہم امور زیر بحث لائے گئے۔سفیر نے بیلا روس کے نائب وزیر اعظم کی جانب سے مہمان نوازی اور بامقصد دورہ کی تکمیل پر شکریہ کا خط اور نیک جذبات وفاقی وزیر کو پہنچائے۔

متعلقہ عنوان :