وسطی ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم کی بین الوزارتی کانفرنسکل شروع ہو گی

منگل 25 اکتوبر 2016 17:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) وسطی ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم (سی اے آر ای سی) کی 15 ویں بین الوزارتی کانفرنس بدھ کو اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ 2 روزہ کانفرنس میں 10 ممبر ممالک اور کثیر الجہتی ترقیاتی شراکت دار اداروں سے تقریباً 200 مندوبین شرکت کریں گے۔ وزارت خزانہ کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن اور ایشیائی ترقیاتی بینک کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں میزبان ملک پاکستان کے علاوہ افغانستان٬ آذربائیجان٬ چین٬ کرغزستان٬ قزاخستان٬ منگولیا٬ تاجکستان٬ ترکمانستان٬ ازبکستان اور جارجیا کے نمائندے شرکت کریں گے۔ دریں اثناء وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اس حوالہ سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ کانفرنس خطہ کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی جس سے علاقہ میں اقتصادی تعاون اور اتحاد کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔