دیامر٬ وزیر حکومت گلگت بلتستان عمران وکیل کی کوئٹہ پولیس حملے کی شدید مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 17:19

دیامر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیر حکومت گلگت بلتستان عمران وکیل نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دم تک جاری رہے گی۔ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے ملک میں انتشارپھیلانا چاہتی ہیں٬ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز نے تاریخی قربانیاں دی ہیں٬ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی٬ انہوں نے کوئٹہ حملے کے شہداء اور زخمی پولیس اہلکاروں کیلئے دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :