بجلی نادہند گان کے خلاف کیسکو کی لورالائی سرکل کی کاروائی ٬ سینکڑوںکنکشنز منقطع

منگل 25 اکتوبر 2016 17:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئر رحمت اللہ بلوچ کی خصوصی ہدایت پر لورالائی سرکل کے سپرنٹنڈنگ انجینئر رسد خان کا کڑ اور ایس ڈی او داود خلجی کی نگرانی میں کیسکو کی ٹیموں نے نرئی ڈاک ٬ سرزنگل اور اغبرگ کے علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے زرعی نادہند گان کے 14 ٹراسفارمر اتار دیئے اس دوران لورالائی ٬ دکی کے مختلف علاقوں سے 100 سے زائد گھریلو اور کمرشل نادہندگان کے کنکشنز بھی عدم ادائیگی پر منقطع کر دیے گئے۔

(جاری ہے)

کیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف ضرورت کے وقت بجلی کااستعمال کریں اوربجلی کے غیرضروری استعمال سے اجتناب کریںعلاوہ ازیں کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لئے اپنے موجودہ بل بروقت ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ذمہ واجبات فوری طورپراداکریں تا کہ انہیں بلا تعطل بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔ علاوہ ازیں غیرقانونی طورپرلگائے گئے کنڈے فوری طورپرہٹادیں بصورت دیگراُن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :