ارم خا لد کا کرا چی یو نیورسٹی میں زیر تعمیر شہید محتر مہ بے نظیر بھٹو چیئرکمپلیکس کا دورہ

منگل 25 اکتوبر 2016 17:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی معا ون خصو صی برا ئے محکمہ تر قی نسوا ں ارم خا لد نے کرا چی یو نیورسٹی میں زیر تعمیر شہید محتر مہ بے نظیر بھٹو چیئرکمپلیکس کا دورہ کیا ۔اس مو قع پر ڈائریکٹر شہید محتر مہ بے نظیر بھٹو چیئرسحر گل نے ارم خالد کو کنسٹرکشن سائیڈ کا دورہ کرا یا اور کمپلیکس کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہو ئے تعمیرا ت میں حا ئل مسا ئل اور مشکلات سے آگا ہ کیا ۔

صوبا ئی معا ون ارم خا لد نے تعمیرا تی کا م میں سست روی پر گہری تشویش کا اظہا ر کیا اور متعلقہ حکا م کو کمپلیکس کی تعمیر جلد از جلد مکمل کر نے کا حکم دیا ۔بعد ازاں ارم خا لد نے کرا چی یو نیورسٹی کے وا ئس چا نسلر ڈاکٹر محمد قیصر سے ملا قا ت کی اور کمپلیکس کی تعمیر میں سست روی اور شہید محتر مہ بے نظیر بھٹو چیئرکو دفا تر کے لئے مزید کمر ے فرا ہم کر نے پر تبا دلہ خیا ل کیا اور کمپلیکس کی تعمیر میں سندھ حکومت کی جا نب سے ہر ممکن مدد فرا ہم کر نے کی یقین دہا نی بھی کرا ئی ۔

(جاری ہے)

وائس چا نسلر نے شہید محتر مہ بے نظیر بھٹو چیئرکے لئے فو ر ی طو رپر دو کمرو ں کی فرا ہمی کا حکم دے دیا ۔اس مو قع پر سیکریٹری محکمہ تر قی نسوا ں مدثر اقبا ل ٬ڈائریکٹر محکمہ تر قی نسوا ں مسر ت جبین ٬ڈاکٹر محمد علی اور دیگر افسرا ن بھی مو جو د تھے۔

متعلقہ عنوان :