پنجاب بھر میں622ٹریفک حادثات میں05ا فراد جاں بحق٬715زخمی

منگل 25 اکتوبر 2016 17:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز622ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں05افرادجاں بحق جبکہ 715شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا جبکہ192افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران05افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 289 ڈرائیور16 کم عمرڈرائیور٬319مسافراور107پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ124ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں٬ جن میں صوبائی درالحکومت114متاثرین کے ساتھ پہلے ٬فیصل آباد59حادثات میں71متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان41 حادثات میں46متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

ان ٹریفک حادثات کے کل715متاثرین میں577مرد اور138خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں103افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور446افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 166 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں529موٹر سائیکلز٬85آٹو رکشے٬68 موٹر کاریں٬06مسافربسیں٬14ٹرک اور68 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :