سلومی رانا پبلک پولیس امن کمیٹی پنجاب کی صدر نامزد‘نوٹیفکیشن جاری

منگل 25 اکتوبر 2016 17:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) مرکزی چیئرمین پبلک پولیس امن کمیٹی محمد یسین غازی‘مرکزی صدر چوہدری علی عدنان اور پیٹرن انچیف رانا خالد قادری نے مسلم لیگ(ن) کی نوجوان لیڈر وبیٹی فائونڈیشن کی صدر سلومی رانا کو پبلک پولیس امن کمیٹی پنجاب کا صدر نامزد کر دیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن دینے کی تقریب گزشتہ روز پنجاب سوسائٹی میں منعقد کی گئی جہاں مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی وحید عالم خان اور پارلیمانی سیکرٹری طارق گل نے نوٹیفکیشن دیا۔

اس موقع پر پبلک پولیس امن کمیٹی کے عہدیداران‘کارکنان اور دیگر افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کر تے ہوئے سلومی رانا نے کہاکہ وہ پبلک پولیس امن کمیٹی کیقیادت کی بہت مشکور ہیں جنہوں نے انہیں یہ ذمہ داری سونپی اور وہ بھر پور کو شش کرینگی کہ اس ذمہ داری کو احسن طریقہ سے نبھا ئیں اور قیادت کی توقعات پر پورا اتر سکیں۔انہوں نے کہا کہ وہ پبلک پولیس امن کمیٹی کو منظم‘مظبوط اور فعال کرنے میں اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کرینگی۔

متعلقہ عنوان :