داتا دربار میں قائم پہلا ’’ماڈل مدرسہ‘‘رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے‘طاہر رضا بخاری

منگل 25 اکتوبر 2016 17:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) دینی مدارس صوفیاء کی خانقاہوں کا لازمی جز تھے٬ جہاں سے امن٬ محبت٬ اخوت اور انسان دوستی پر مبنی تعلیمات کو فروغ میسر آتا ہے٬ جس سے روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کا عمل ممکن ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے حضرت داتا گنج بخش ؒ کے آستانہ پر قائم عظیم دینی درسگاہ جامعہ ہجویریہ کے طلبہ کے درمیان "تحائف کی تقسیم"کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ داتا دربار میں قائم پہلا ’’ماڈل مدرسہ‘‘جو کمپیوٹر لیب اور لینگوئج جیسے جدید شعبہ جات سے مزین ہے٬ سوسائٹی میں دیگر مدارس کے لیے "رول ماڈل"کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس موقع پرمحمد شاہدلالی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اوقاف پنجاب٬ ندیم عباس بھنگوڈائریکٹر فنانس اوقاف پنجاب٬مفتی محمد رمضان سیالوی خطیب داتا دربار ٬ علامہ بدرالزمان قادری پرنسپل جامعہ ہجویریہ سمیت دیگر علمی اور دینی شخصیات بھی موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :