ربڑ اور ٹائر جلا کر خطر ناک فضائی آلودگی پھیلا نے کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 25 اکتوبر 2016 17:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف نے ربڑ اور ٹائر جلا کر خطر ناک فضائی آلودگی پھیلا نے کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ۔

(جاری ہے)

رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا کی طرف سے جمع کروائی گئی تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں 300 سے زائد کارخانے ربڑ اور ٹائر جلا کر خطر ناک فضائی آلودگی پھیلا رہے ہیں جبکہ ایکشن لینے کے باوجود آلودگی پیدا کرنیواے یونٹس شہر سے باہر منتقل نہیں ہو سکے۔

ماہرین صحت کے مطابق ربڑ اور ٹائر کے جلنے سے پیدا ہونیوالے دھواں کے سبب شہری خطرناک بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ بجلی اور لوڈشیڈنگ کے دوران یہ فیکٹریاں ربڑ اور ٹائر جلاتے ہیں لوگوں کی طرف سے شکایات کے بعد حکومت پنجاب نے محکمہ تحفظ ماحولیات کو ان کیخلاف ایکشن لینے کی ہدایت کی جس کے بعد ماحولیات انسپکٹرز نے ان کو نوٹس جاری کئے۔