دھرنوں کی آڑ میں معاشی ترقی کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے‘تحسین فواد

حکومت اسلام آباد بند کرنے کی جازر نہیں دے گی٬کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا

منگل 25 اکتوبر 2016 17:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد نے کہا ہے کہ دھرنوں کی آڑ میں معاشی ترقی کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے٬حکومت پی ٹی آئی کو اسلام آباد بند کرنے کی جازر نہیں دے گی٬اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا٬عمران خان کا ذہنی توازن خراب ہو چکا ہے ان کو کسی اچھے سے مینٹل ہسپتال میں داخل کریا جائے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ علیم خان اور جہانگیر ترین خود آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں وہ کس منہ سے پاناما لیکس کا راگ الاپ رہے ہیں ۔ان دھرنوں کی سیاست کا مقصد جمہوریت کے ڈی ریل کرنا ہے لیکن ایک جنونی شخص کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔انہوں نے مزید کہا عمران خان روزانہ رات کو خواب دیکھتے ہیں کہ وہ وزیر اعظم بن گئے لیکن ایسے خواب حقیقت تب بنتے ہیں جبکہ عوام کی طاقت ساتھ ہو اور وہ عوام ان کو اپنا نمائندہ منتخب کرے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم میاں نواز شریف 20کروڑ پاکستانیوں کے نمائندے ہیں جہنوں اپنے قیمتی ووٹ دے کر ان کو اپنا وزیر اعظم منتخب کیا ۔چور دورازے سے اقتدار میں آنے والے دن اب ماضی کا حصہ بن چکے ہیں کسی کو جمہوریت پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا اسلام آباد پاکستان کا دارالحکومت ہے اس کو بند کرنا پاکستان کو بند کرنے کے مترادف ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان مودی سرکار کا ایجنڈا لے کر چل رہے ہیں ۔بھارت دنیا میں واحد ملک ہے جو پاکستان میں ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کررہا ہے اس کیلئے بھارت نے عمران کو خریدا ہوا ہے ۔