ایس ایس یو کے 150 کمانڈوز انسداد پولیومہم کی ٹیموں کی سیکیورٹی پر مامور

والدین کو چاہیے کہ بچوں کو پولیوکی وجہ سے معذوری سے بچانے کیلئے قطرے ضرور پلائیں٬مقصود احمد

منگل 25 اکتوبر 2016 17:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء)اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 150 کمانڈوز 06 روزہ 29 اکتوبر تک جاری انسداد پولیو مہم کے دوران کرچی کے انتہائی حساس مقامات پرانسداد پولیو ٹیموں کوسیکیورٹی فراہم کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

کمانڈنٹ ایس ایس یو سندھ پولیس مقصود احمد کی ہدایات پر ایس ایس یو کے کمانڈوز کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کے دوران ہیلتھ ورکرزکو مناسب سیکیورٹی فراہم کی جائے اور ہیلتھ ورکرز ملک کو پولیو سے بچاؤ کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرسکیں۔ مقصود احمد نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کوانسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ وہ بچوں کو پولیو کی وجہ سے معذوری سے محفوظ رکھ سکیں۔