لشکرجھنگوی العالمی کے بعد داعش نے پولیس ٹریننگ سنٹرپر ہونیوالے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

تین حملہ آوروں کی تصاویر بھی جاری کر دیں

منگل 25 اکتوبر 2016 17:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) کالعدم تنظیم لشکرجھنگوی العالمی کے بعد داعش نے بھی کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹرپر ہونیوالے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور تین حملہ آوروں کی تصاویر بھی جاری کردیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کالعدم تنظیم داعش نے کوئٹہ میں پولیس اکیڈمی پرحملے کی ذمہ داری قبول کرلی جس میں کم ازکم61اہلکارشہید اور120زخمی ہوگئے تھے۔

داعش سے وابستہ نیوزایجنسی کے حوالے سے بتایاگیاکہ ’’ حملہ داعش کے جنگجوئوں نے کیا‘‘۔دعویٰ کیا گیا کہ جنگجوئوں نے حملے میں مشین گنیں اورگرنیڈ استعمال کیے اور پھر ہجوم میں بارود سے بھری اپنی خودکش جیکٹس اڑادیں۔دوسری طرف اس سے پہلے الجزیرہ ٹی وی نے دعویٰ کیاتھاکہ لشکرجھنگوی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

متعلقہ عنوان :