چوہدری نثار علی خان نے سانحہ کوئٹہ کے شہداء اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے تقریب کے دوران خصوصی دعا کرائی

منگل 25 اکتوبر 2016 17:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سانحہ کوئٹہ کے شہداء اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے تقریب کے دوران خصوصی دعا کرائی ۔

(جاری ہے)

منگل کو نیشنل پولیس اکیڈمی میں اے ایس پیز کی پاسنگ آئوٹ تقریب کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان تقریب کے لئے ڈائس پر پہنچے تو تقریر کے آغاز پر ہی سانحہ کوئٹہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج جہاں ایک طرف اے ایس پیز پاسنگ آئوٹ خوشی کی بات ہے وہی کوئٹہ دہشت گردوں کا حملہ ایک افسوسنا ک امر ہے جس میں ہمارے جوان شہید ہوئے اور متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔انہوں نے خود سانحہ کوئٹہ کے شہدائے کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمی جوانوں کی جلد صحت کے لئے دعا کرائی ۔