بیگنا ہ لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے امن کے ہی نہیں انسانیت کے بھی دشمن ہیں‘مولانا فضل الرحمن

ایک عرصے کے بعد اتنے بڑے سانحہ نے قوم کی دلوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے٬سانحہ ملک کے خلاف سازشوں کا ایک حصہ ہے ‘سربراہ جے یو آئی (ف)

منگل 25 اکتوبر 2016 17:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی امیر مولانافضل الرحمن نے سانحہ کوئٹہ کو انسانیت اور ملک میں امن کے خلاف اور بدامنی کو عروج دینے کی ایک بڑی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بے گنا ہ لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے امن کے ہی نہیں بلکہ انسانیت کے بھی دشمن ہیں ۔ایک عرصے کے بعد اتنے بڑے سانحہ نے قوم کی دلوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ ملک کے خلاف سازشوں کا ایک حصہ ہے لیکن ایسی سازشوں کا قوم اتحاد وتفاق سے ہی کر سکتی ہے اس حوالے سے ہر پاکستان کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا جے یو آئی اپنا کردار ادا کر نے کے لیئے ہر سطح پر کوشاں ہے۔ سینیٹ کے ڈپٹی چیئر مین اور ناظم عمو می جے یو آئی مولانا عبد الغفور حیدر ی نے بھی کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر میں ہونے والے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ملک میں امن کی کاوشوں کے خلاف ایک گہری سازش معلوم ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

جے یو آئی کے دیگر راہنمائوں حاجی محمد اکرم خان درانی ٬مولانا محمد امجد خان ٬حافظ حسین احمد٬محمد اسلم غوری ٬حاجی شمس الرحمن شمسی٬مفتی ابرار احمد نے سانحہ کوئٹہ پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم جانوں سے کھیلنے والے امن اور قوم کے دشمن ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت وقتی تفتیش کرنے کے بجائے اس واقعہ کی حقیقت کو قوم کے سامنے لائے اور بیرونی ہاتھ کو خارج از مکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ اس سانحہ پر پوری قوم غم میں ڈوبی ہوئی ہے انہوں کہا کہ کوئٹہ میں اس سے قبل سانحہ کو قوم نہیں بھولی تھی کہ پھر اتنے بڑے سانحہ سے قوم دوچار ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :