پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس (کل) ہوگا

منگل 25 اکتوبر 2016 17:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل) بدھ کو سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید کریں گے اجلاس میں وفاقی وزیر سرحدیں و ریاستی امور عبدالقادر بلوچ‘ وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی‘ وفاقی وزیر جہاز رانی و بندرگاہیں سینیٹر میر حاصل خان‘ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال سمیت کمیٹی کے اراکین شرکت کریں گے ٬ْ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف‘ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اجلاس میں خصوصی دعوت پر شرکت کریں گے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات کمیٹی کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بریفنگ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :