Live Updates

مودی پاکستان کودہشت گرد کہنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے ٬ْ نوازشریف بھارت کیخلاف چپ کیوں ہیں عمران خان

وزیر اعظم پاکستان کیلئے سکیورٹی بن گئے ہیں ٬ْ جب کچھ کر ناچاہتے ہیں تو کچھ نہ کچھ ہو جاتا ہے ٬ْ پتہ چلنا چاہیے میر جعفر اور میر صادق کون ہیں کرپشن اور دہشت گردی کا گٹھ جوڑ ہے٬ خبر لیک کر کے جن لوگوں نے فوج کو بد نام کیا ٬ْاب تک ان کے نام سامنے کیوں نہیں آئی جو مرضی ہو جائے دونومبرکا دھرنا ملتوی نہیں ہوگا ٬ْ میڈیا سے گفتگو

منگل 25 اکتوبر 2016 17:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ مودی پاکستان کودہشت گرد کہنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے ٬ْ نوازشریف بھارت کیخلاف چپ کیوں ہیں وزیر اعظم پاکستان کیلئے سکیورٹی بن گئے ہیں ٬ْ جب کچھ کر ناچاہتے ہیں تو کچھ نہ کچھ ہو جاتا ہے ٬ْ پتہ چلنا چاہیے میر جعفر اور میر صادق کون ہیں کرپشن اور دہشت گردی کا گٹھ جوڑ ہے٬ خبر لیک کر کے جن لوگوں نے فوج کو بد نام کیا ٬ْاب تک ان کے نام سامنے کیوں نہیں آئی جو مرضی ہو جائے دونومبرکا دھرنا ملتوی نہیں ہوگا ۔

منگل کو بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کہہ رہے ہیں کہ صوبے میں بھارت مداخلت کررہا ہے تو وزیراعظم نے عالمی فورمز پراس حوالے سے بات کیوں نہیں کی٬ نواز شریف نے اقوام متحدہ سمیت دیگر فورم پربھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کا معاملہ کیوں نہیں اٹھایا ٬ْمودی پاکستان کودہشت گرد کہنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے تاہم نوازشریف بھارت کے خلاف چپ کیوں ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ ہم جب کچھ کرنا چاہتے تو کچھ نہ کچھ ہو جاتا ہے٬ پتہ چلنا چاہیے کہ ملک کے میر جعفر اور میر صادق کون ہیں ٬ْ وزیر دفاع صرف اپوزیشن پر الزام تراشی میں لگے ہیں اور ان کی حکومت صرف نوازشریف کی کرپشن بچا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن اور دہشت گردی کا گٹھ جوڑ ہے٬ سیکیورٹی لیکس کے ذریعے فوج کو بدنام کیا گیا لہذا لیکس کے ذمہ داران کو فوری سامنے لایا جائے۔

انہوں نے کہا پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل پرحملہ انتہائی افسوسناک تھا تاہم وزیر اعظم پہلے یہ بتائیں کہ وکلا پر دہشت گردی کا حملہ کرنے والوں کا کوئی سراغ لگا یا نہیں ۔عمران خان نے کہا کہ ایک طرف نواز شریف بھارت کے خلاف بیان دینے کے بجائے خاموش ہے دوسری طرف نریندر مودی پور ی دنیا میں پاکستان کو دہشت گرد ریاست قرار دلوانا چاہتا ہے ٬برکس کانفرنس میں اگر چین پاکستان کے ساتھ نہ کھڑا ہوتا تو بھارت نے پاکستان کو دہشت گرد ریاست قرار دے دینا تھا ۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اقوام متحدہ میں کشمیر کے ایشو پر بولے تو نریندر مودی نے کہا کہ نواز شریف راحیل شریف کی زبان بول رہے ہیں ایک سوال پر عمران خان نے کہاکہ جو مرضی ہو جائے دو نومبر کو دھرنا ہو کر رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو اپنی ذات کی پڑی ہوئی ہے ٬ْ کرپشن بچائیں یا ملک کو بچائیں عمران خان نے سانحہ کوئٹہ پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں کوئٹہ کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیردفاع نے عسکری ونگز کو دعوت دینے کا غیر ذمہ دارانہ بیان دیا٬ لگتا ہے ان کا کام صرف اپوزیشن پر الزام لگانا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات