بلاول بھٹو زرداری کا قطر کے سابق امیر شیخ خلیفہ بن حماد الثانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

منگل 25 اکتوبر 2016 17:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قطر کے سابق امیر شیخ خلیفہ بن حماد الثانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے٬ قطر کے شاہی خاندان کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔