آرمی چیف کا کوئٹہ دہشتگرد حملے میں جرات سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے کیپٹن شہید روح اللہ کو تمغہ جرات اورزخمی نائب صوبیدار محمد علی کو تمغہ بسالت دینے کا اعلان

منگل 25 اکتوبر 2016 17:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز پر دہشتگردوں کے حملے کے دوران جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن شہید روح اللہ کو تمغہ جرات اور زخمی ہونے والے نائب صوبیدار محمد علی کو تمغہ بسالت دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز پر دہشتگردوں کے حملے کے دوران جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن روح اللہ اور نائب صوبیدار محمد علی کیلئے فوجی اعزاز ات دینے کااعلان کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کیپٹن روح اللہ کو تمغہ جرات اور زخمی نائب صوبیدار محمد علی کو تمغہ بسالت دینے کا اعلان کیا ہے٬ ان فوجی افسروں کو اعزازات دہشتگردوں کیخلاف دلیرانہ کارروائی پر دیئے گئے ہیں جنہوں نے گزشتہ رات پولیس کے تربیتی مرکز پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں اور خودکش بمباروں میں سے پہلے ایک کو کارنر کیا اور پھر دوسرے حملہ آور کو ایک طرف کیاجس سے مرکز میں موجود اہلکاروں کے بڑے جانی نقصان سے بچایا گیا ۔۔(خ م)

متعلقہ عنوان :