اپنی ٹوئٹ،اکاؤنٹ،منسٹری اورحکومت کوڈیلیٹ کردیں۔بلاول بھٹو

شرم کی بات ہے اس وقت سیاست کی جارہی ہے۔چیئرمین پی پی کاخواجہ آصف کے ٹوئٹ کاجواب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 اکتوبر 2016 17:03

اپنی ٹوئٹ،اکاؤنٹ،منسٹری اورحکومت کوڈیلیٹ کردیں۔بلاول بھٹو

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25اکتوبر2016ء):پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ خواجہ آصف اپنی ٹوئٹ، اکاؤنٹ ،منسٹری اور حکومت کو ڈیلیٹ کردیں،شرم کی بات ہے اس وقت سیاست کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی پی نے وزیردفاع خواجہ آصف کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ مسخروں پر توجہ نہ دیں اپنا کام کریں۔انہوں نے کہا کہ شرم کی بات ہے اس وقت سیاست کی جارہی ہے۔واضح رہے وزیردفاع خواجہ آصف نے ٹویٹ کیا تھا کہ افغانستان سے کوئٹہ اور پشاور پر حملے کیے جارہے ہیں۔ بھارت ورکنگ باؤنڈری اور ایل اوسی پر حملے کررہاہے۔جبکہ عمران خان اسلام آبادپر حملہ کرنے والے ہیں ،کیا یہ حادثاتی اتفاق ہے؟