صوبائی حکومت نے صاف شفاف بھرتیاں کرکے ثابت کردیا ہے کہ میرٹ کی بحالی ان کی اولین ترجیح ہے٬ فرمان علی

منگل 25 اکتوبر 2016 16:54

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)صوبائی وزیر بلدیات دیہی ترقی و ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فرمان علی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے تمام اداروں میں صاف شفاف طریقوں سے بھرتیاں کرکے ثابت کردیا ہے کہ صوبے میں میرٹ کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں موجود پوسٹوں کو این ٹی ایس کے ذریعے مشتہر کیا گیا ہے تاکہ قابل لوگوں کا حق نہ مارا جاسکے ۔ امیدواروں کو اب اپنی تیاری کے ساتھ ٹیسٹ میں آنا ہوگا۔انشاء اللہ حق داروں کو ان کا حق ضرور ملے گا۔