سی پیک سے گلگت بلتستان میں معاشی انقلاب آئے گا ٬فاروق میر

منگل 25 اکتوبر 2016 16:54

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ فاروق میر نے کہا ہے کہ سی پیک سے گلگت بلتستان میں معاشی انقلاب آئے گا ٬روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور لوگ خوشحال ہوںگے ۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے بات چیت کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سی پیک کے تین زون بن رہے ہیںجو گلگت بلتستان کی معیشت کو ملک کے دیگر صوبوں کے برابر لائے گا۔صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ گلگت بلتستان معاشی طور پر مستحکم ہو٬یہاں کے عوام خوشحال ہوں اور امن وامان کی صورت حل بہتر ہو۔

متعلقہ عنوان :