سکردو ائیرپورٹ سکیورٹی کا نظام بڑا منظم اور فول پروف ہے٬حاجی عابد علی بیگ

منگل 25 اکتوبر 2016 16:54

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی حاجی عابد علی بیگ نے کہا ہے کہ سکردو ائیرپورٹ دفاعی اعتبار سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اس کی سکیورٹی کی ذمہ داری اے ایس ایف کے پاس ہے لیکن پاک فوج بھی سکیورٹی کے لئے موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے بات چیت کرتے ہو ئے انہوں نے کہا ہے کہ ائیرپورٹ کی سکیورٹی کا نظام بڑا منظم اور فول پروف ہے ۔ہمارے سکیورٹی ادارے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت چوکس ہیں۔پچھلی2 سالوں سے گلگت بلتستان میں امن وامان کی صورت حال تسلی بخش ہے ۔بلتستان ہمیشہ سے امن کا گہوارہ رہا ہے اور رہے گا۔