گلگت بلتستان کو دیگر صو بوں کے برابر تر قی یافتہ دیکھنا چا ہتے ہیں٬ارمان شاہ

منگل 25 اکتوبر 2016 16:54

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)رکن گلگت بلتستان اسمبلی ارمان شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو پا کستان کے دیگر صو بوں کے برابر تر قی یافتہ دیکھنا چا ہتے ہیں ۔ اس سلسلے میں سی پیک کا منصوبہ بڑا اہم ہے ۔ اسسے علاقے میں خوشحالی آئے گی اور گلگت بلتستان کو اس کا جا ئز حق ملے گا ۔

(جاری ہے)

اے پی پی سیگفتگوکرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکو مت نے قلیل عرصے میں نا قابل یقین کا م کئے ہیں اور بہت سے کیے گئے وعد ے پورے کئے ہیں جن میں نگر ٬ شگر اور کھر منگ کو ضلع بنا نا ٬بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے توانائی کے شعبے میں انقلا بی اقدامات ٬ تعلیم اورصحت کے شعبے میں جدت ٬شہدا ء کے بچوں کیلئے تعلیمی وظائف اور بے روزگار پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے بلا سود قرضے فراہم کرنا شامل ہے ۔