گلگت بلتستان میں حکومت کئی اہم تر قیا تی منصوبوں پر کا م کر رہی ہے٬حاجی محمد ابراہیم ثنائی

منگل 25 اکتوبر 2016 16:54

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)صو با ئی وزیرانفارمیشن و تعلیم حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میںصوبائی حکومت اپنے دور میں کئی اہم تر قیا تی منصوبوں پر کا م کر رہی ہے ۔گلگت شہر میں فیملی پارک کو جدید سہو لیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے اورسڑکوں کا نظام بہتر بنایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

سڑکوں پر ری کا رپیٹنگ کا کا م جاری ہے ۔

امن وامان کی صو رت حال بہتر بنانے کیلئے گلگت شہر میں کئی اہم مقاما ت پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ۔ محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کے ذریعے شفاف ٹیسٹ اور انٹر یوز لے کر ایک نئی روایت کی بنیا د ڈالی ۔ صو با ئی حکو مت ہر کا م میں میرٹ کو ترجیح دیتی ہے ۔جگلوٹ سکردو روڈ کے پلوں کے ٹینڈر ہوچکے ہیں۔جلد ہی ان پر کام کا آغاز ہو گی۔