Live Updates

پرامن پاکستان٬ خوشحال پاکستان کے موضوع پر سیمینارپرسوں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے

منگل 25 اکتوبر 2016 16:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتما ( جمعرات ) 27اکتوبر کو صبح ساڑھے نو بجے فلیٹیز ہوٹل میں "پٴْرامن پاکستان٬ خوشحال پاکستان"کے موضوع پر سیمینار منعقد ہو گا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اس سیمینار میں مہمان خصوصی ہونگے جبکہ پنجاب کے چیمبرز٬ صنعتی و تجارتی ایسوسی ایشنز اور کاروباری برادری کے نمائندوں کو سیمینار میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالباسط٬ سینئر نائب صدر امجد علی جاوا اور نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے کہا کہ موجودہ حالات میں یہ سیمینار بہت اہمیت کا حامل ہے ٬ اس کے ذریعے ملک کی معاشی ترقی کے لیے قیام امن اور ہم آہنگی کی ضرورت کو اٴْجاگر کیا جائے گا۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات