عوامی کالونی پولیس کا کرمنلز و جرائم پیشہ کے خلاف ایکشن ٬7ملزمان گرفتار ٬اسلحہ اور منشیات برآمد

منگل 25 اکتوبر 2016 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) عوامی کالونی پولیس کا کرمنلز و جرائم پیشہ کے خلاف ایکشن ٬7ملزمان گرفتار ٬اسلحہ اور منشیات برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او عوامی کالونی انسپکٹر عنایت اللہ مروت نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کے ایریا مین روڈ ٬کورنگی 6 جلیبی روڈ ٬لنک روڈ قبرستان ٬کورنگی دارالعلوم کونا ٬کورنگی اسٹیڈیم کے قریب اور کورنگی جے ون ایریا میں گشت کے دوران بروقت اطلاع پر کارروائی اور مقابلے کے بعد جرائم پیشہ اور ڈکیٹ و اسٹریٹ کرمنلز گروہوں کے 7ملزمان محمد سلمان خان ٬محمد یاسر ٬محمد اقبال ٬عبدالجمال ٬وحید عرف وحیدو ٬نبیل شفیق اور علی احمد کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 6پستول ٬6میگزین ٬متعدد کارتوس ٬ایک موٹر سائیکل ٬چھینا و لوٹا ہوا مال اور ڈیڑھ کلو گرام چرس برآمد کرلی جبکہ گرفتار ملزمان کے 4ساتھی فرار ہوگئے ۔

ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔پولیس ملزمان سے تفتیش کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :