سانحہ کوئٹہ کی سخت مذمت ٬ دہشگردوں کو نشانِ عبرت بنادیا جائے٬سید مصطفی کمال

دشمن چاہے اند ہو یا باہر پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے پاکستانی قوم اور پاک فوج ایک ہیں ٬چیئرمین پاک سرزمین پارٹی

منگل 25 اکتوبر 2016 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) چیئر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کوئٹہ ٬ سریاب روڈ پر واقع پولیس ٹریننگ کالج میں دہشتگرد حملوں کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے٬ دشمن چاہے اندر ہو یا باہر پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے پاکستانی قوم اور پاک فوج ایک ہیں ۔انہوں نے حملوں میں شہید پولیس اہلکاروں کی دراجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہداء کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم مشکل کی اس گھڑی میںان کے ساتھ ہے حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے جوانوں کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور حملوں میں ملوث تمام عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کر کے دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچا کر انہیں دہشگردوں کے لئے نشانِ عبرت بنادیا جائے ۔