گورنر سندھ کی دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

امید ہے ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں بھی ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کلین سوئپ کرے گی ٬عشرت العباد خان

منگل 25 اکتوبر 2016 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباددی ہے ۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ کرکٹ ٹیم نے پہلے دونوں ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کر کے پوری قوم کو شاندار تحفہ دیا ہے۔میچ میں بہترین کھیل پیش کرنے پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ بولروں اور بیٹسمینوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے شائقین کے دل جیت لئے ہیں۔امید ہے ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں بھی ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کی طرح کلین سوئپ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :