لاہور ہائیکورٹ٬سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن کرنے والے دو افسران کی درخواست ضمانت خارج

منگل 25 اکتوبر 2016 16:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن کرنے والے دو افسران کی درخواست ضمانت خارج کر دیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزاروں سب انجینئر ٹی ایم اے پاک پتن غلام رسول اور تحصیل آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رحمان صفدر کے وکیل نے موقف اپنایا کہ تھانہ اینٹی کرپشن پاک پتن میں ان کے خلاف یکم نومبر2012 ء کو سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے٬ درخواست گزار کرپشن میں ملوث نہیں رہے لہٰذا درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

دوران سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عرفان ضیا نے بتایا کہ دونوں افسران نے ملی بھگت کرکے جعلی رپورٹ تیار کی اور فنڈز کی منظوری حاصل کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا٬ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ جس پر عدالت نے دونوں کی ضمانت خارج کر دی ۔

متعلقہ عنوان :