وزیر دفاع خواجہ آصف کی پولیس ٹریننگ سینٹر کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ پر فوری طورپر کچھ کہنا قبل از وقت ہے ٬ْ پاکستان کے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے تانے بانے سرحد پار سے ملتے ہیں ٬ْ میڈیا سے گفتگو

منگل 25 اکتوبر 2016 16:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پولیس ٹریننگ سینٹر کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ پر فوری طورپر کچھ کہنا قبل از وقت ہے ٬ْ پاکستان کے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے تانے بانے سرحد پار سے ملتے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے سانحہ کوئٹہ کی مذمت کی اور اس دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین سے گہرے رنج و غم اور دلی ہمددری کا اظہار کیا ۔

انہوں نے اس سانحے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے پر فوری طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہے٬ پاکستان کے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے تانے بانے سرحد پار سے ملتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہاکہ مودی نے اپنی تقریر میں بلوچستان کا ذکر کیا جبکہ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن بلوچستان سے ہی پکڑا گیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنے میں ہم آہنگی کی ضرورت ہے ۔