سردار محمد یوسف کی کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی سخت مذمت ٬ْ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ہشت گردوں کی ان بزدلانہ کارروائیوں سے ترقی کی رفتار نہیں رک سکتی ٬ْوفاقی وزیر کا مذمتی بیان

منگل 25 اکتوبر 2016 16:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی سخت مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردوں کی ان بزدلانہ کارروائیوں سے ترقی کی رفتار نہیں رک سکتی۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم کوئٹہ کے المناک حادثہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

دہشت گردوں کی ان بزدلانہ کارروائیوں سے ترقی کی رفتار نہیں رک سکتی۔ پوری قوم دہشت گردوں کے مقابلے میں پوری طرح متحد ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :