ْاسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو ایگزیٹ کی بلڈنگز اور آلات واپس کرنے کا حکم دیدیا

منگل 25 اکتوبر 2016 16:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو ایگزیٹ کی بلڈنگز اور آلات واپس کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق ایگزیٹ کی بلڈنگز اور مشینری کی واپسی کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ایگزیکٹ کی طرف سے ایڈووکیٹ راجہ رضوان عباسی پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

ایڈووکیٹ راجہ رضوان عباسی نے عدالت کو بتایاکہ ایف آئی اے نے ناجائز قبضے کے دوران ایگزیٹ کے کروڑوں کے قیمتی آلات بیچ دیئے ہیں٬ایف آئی اے کا ایگزیٹ کی بلدنگز اور ایکویپمنت( مشینری) پر قبضہ غیرقانونی ہے۔

عدالت نے ایگزیٹ کی پراپرٹی پر ایف آئی اے کے قبضے کے نوٹیفیکیشن کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے ایف آئی اے کو بلڈنگز اور آلات ایگزیٹ کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا ۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کیس کی انکوئری مکمل ہونے کے بعد 2015٬ کے نوٹیفیکیشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔( مہر علی خان)