سپریم کورٹ نے قتل کے الزام میں سزائے موت پانے والے ملزم کو13 سال بعد رہا کرنے کا حکم دے دیا

منگل 25 اکتوبر 2016 16:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) سپریم کورٹ نے قتل کے الزام میں سزائے موت پانے والے ملزم کو تیرہ سال بعد رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔ کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔

(جاری ہے)

ملزم عبدالرحمان کے خلاف اسلام آباد میں بیوی اور بچے کے قتل کا الزام تھا عدالت نے کہا کہ ملزم کو جرم کے اعترافی بیان پر ٹرائل کورٹ نے سزائے موت کا حکم دیا ۔ اعتراف جرم کے علاوہ اور کوئی ثبوت نہیں ۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ واقعہ بظاہر گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ لگتا ہے تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا عدالت نے ناکافی شواہد کی بنا پر ملزم کو بری کر دیا ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :