ڈیرہ اسماعیل خان ٬میٹرک ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان کل کیا جائیگا

منگل 25 اکتوبر 2016 16:47

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)پروفیسر احسان اللہ ناظم امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ نے اپنے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ تمام عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ میڑک ضمنی امتحان 2016کے نتائج کا باقاعدہ اعلان 27اکتوبر بروز جمعرات کی صبح کیا جارہا ہے ۔اور اسی وقت گزٹ بک دستیاب ہوں گے ۔یہ زرلٹ ڈیرہ بورڈ کی ویب سائیٹ Website:www.bisedik.edu.pkپر بھی اسی دن یعنی جعمرات بارہ بجے دوپہر کے بعد دیکھے جاسکیں گے ۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ ٬پرائیوٹ سکولز ٬ کالجز کی ڈی ایم سیز اور ان سے متعلقہ سکول ٬ کالج میں امتحان دینے والے پرائیوٹ طلباء و طا لبات کی ڈی ایم سی ضلع ٹانک /سائوتھ وزیرستان کیلئے گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول نمبر 1ٹانک ٬پروآ کیلئے گورنمنٹ ہائی سکول پروآ ٬پینالہ کیلئے گورنمنٹ ہائی سکول پنیالہ ٬پہاڑ پور کیلئے گورنمنٹ ڈگری کالج پہاڑ پور اور ڈیرہ سٹی و ملحقہ علاقہ جات ٬کلاچی اور درابن کیلئے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر چار میں دستیاب ہونگی ۔