ڈیرہ اسماعیل خان ٬ڈسٹرکٹ ہسپتال میں انتظامی معاملات سنگین صورت حال اختیار کرگئے

منگل 25 اکتوبر 2016 16:47

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ میں انتظامی معاملات سنگین صورت حال اختیار کرگئے ۔ پشاور ہائیکورٹ سے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ (ایم ٹی آئی)کیخلاف حکم امتناعی جاری ہونے کے باوجود چیئرمین ایم ٹی آئی نے میڈیکل سپرٹینڈنٹ (ایم ایس )ڈاکٹر طائوس خان گنڈہ پور اور ڈسٹرکٹ صدر پراونشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن ڈاکٹر فاروق گل بھٹنی کی خدمات ڈی جی صحت کے حوالے کردئیں اور میڈیکل ڈائریکٹر٬ ہسپتال ڈائریکٹر ڈین کو ہسپتال تفویض کردئیے ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ نے ہسپتالوں کی حالت زار کے پیش نظر پرائیویٹ طرز پر ایم ٹی آئی کا طرز عمل اپنایا ہے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایم ٹی آئی کے بورڈ آف گورنرز کاچیئرمین امان نواز کو بنایا تھا تاہم دیگر سنیئر ڈاکٹرز نے عدلیہ سے رجوع کیا جس پر ایم ٹی آئی کیخلاف حکم امتناعی جاری ہوا تھا ۔

(جاری ہے)

مگر اس کے باوجود چیئرمین نے ایم ایس اور صدر ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی خدمات ڈی جی صحت کے حوالے کرکے ایم ٹی آئی کے تین ڈائریکٹرز کا انتخاب کردیا جس میں ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر اصغر ٬ میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر کامران اور ڈین ڈاکٹراختر منیر شامل ہیں ۔

ہسپتال میں یہ تینوں ڈاکٹرز اور ایم ایس بھی کام کررہے ہیں۔ہسپتال کا انتظامی ڈھانچہ مکمل تباہ ہوگیا ہے ۔ مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے عملہ عجیب اضطراب کا شکا ر ہے ۔ادھر حکم امتناعی کی توہین کرنے کے خلا ف ایم ایس ڈاکٹر طائوس خان گنڈہ پور اور ڈاکٹر فاروق گل بھٹنی عدالت عالیہ سے دوبارہ رجوع کررہے ہیں ۔ ایم ایس کے مطابق ان کی تعیناتی کے احکامات سیکرٹری صحتکے پی کے نے کئے تھے جب تک اس کو سیکرٹری صحت ختم نہیں کرتے میں چارج نہیں چھوڑسکتا ۔ دوسری طرف چیئرمین ایم ٹی آئی سے موقف لینے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ نہ ہوسکا ۔