Live Updates

عمران خان کو بچہ جمہورا نہیں بننا چاہیے٬خورشید شاہ

پہلے تو آشا پاشا تھے اس بار عمران کو کس نے یقین دلایا کہ انگلی اٹھ جائے گی سب سمجھتے ہیں فیصلے کہاں سے آتے ہیں٬جمہوریت کو کچھ ہوا تو نواز شریف اور عمران ذمہ دار ہوں گے ٬لیڈر تحریک کیلئے غریبوں کا خون کیوں مانگ رہے ہیں٬اپوزیشن لیڈر

منگل 25 اکتوبر 2016 16:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فوج آئی تو ذمہ دار نواز شریف اور عمران خان ہوں گے٬ موجودہ حالات کی زیادہ ذمہ دار حکومت خود ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز قومی اسمبلی میں اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کو سمجھ آنی چاہیئے فوج کو مت گھسیٹیں٬ عمران خان کو بچہ جمہورا نہیں بننا چاہیئے۔

انہوں نے کہا عمران خان کو کس نے یقین دلایا ہے کہ اس بار انگلی ضرور اٹھے گی۔ پہلے تو آشا پاشا نے یقین دلایا تھا٬ سب سمجھتے ہیں کہ فیصلے کہاں سے آتے ہیں خورشید شاہ نے کہا کہ دھرنے کے دنوں میں پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیشن کا معلوم نہیں پہلے تو جوائنٹ سیشن اس لئے ہوا تھا کہ پارلیمنٹ کو چیلنج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں افسوس ناک واقعہ ہوا ہے اس سے پہلے بھی دو تین واقعات ہو چکے ہیں٬ پولیس ٹریننگ سنٹر میں اسلحہ بھی نہیں تھا کہ دہشتگردوں کا مقابلہ کر سکیں٬ اس واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو بند کرنے کے 10ہزار لوگ ہی کافی ہیں٬ لیڈر تحریک کے لئے غریبوں کا خون کیوں مانگ رہے ہیں۔ ہمیں سپریم کورٹ پر اعتماد کرنا چاہیے اورانتظار کرنا چاہیے یکم نومبر کو عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے ۔( علی)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات