فیصل آباد٬ایف آئی اے نے سرگودھا میں غیر قانونی ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مار کر دو افراد کو حراست میں لیکر14 پاسپورٹ قبضے میں لے لئے

منگل 25 اکتوبر 2016 16:44

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)ایف آئی اے نے سرگودھا میں غیر قانونی ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مار کر دو افراد کو حراست میں لیکر14 پاسپورٹ قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ہے ‘آن لائن کے مطابقامام علی زیدی ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کی ہدایات پر ایف آئی اے کی ٹیم نے سرگودھا کے علاقے سٹی روڈپر ایک ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مار کر ملک تاجور اور اصغر کو حراست میں لیکر انکے قبضے سے چودہ پاسپورٹ برآمد کئے ہیں ایف آئی اے نے دونوں افراد کو حراست میں لیکرمقدمہ درج کرکے ابتدائی تفتیش شروع کردی ہے ۔