فیصل آباد٬مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کے درمیان اختلافات برقرار٬شیر کا نشان کسی کو بھی نہ مل سکا

منگل 25 اکتوبر 2016 16:44

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کے درمیان اختلافات برقرار٬شیر کا نشان کسی کو بھی نہ مل سکا٬فیصل آباد میں بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں پر امید واروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے اور انتخابی نشان کے اجراء کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ‘ فیصل آباد میں مسلم لیگ نہ کسی کو بھی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا آن لائن کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی پچیس مخصوص نشستوں پر 80 امید واروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جن میں سے ورکر کی نشست پر دو امید واروں نے کاغذات نامزدگی واپس لئے اس طرح اب ورکر کی دو نشستوں پر چودہ امید وار مد مقابل ہوں گے‘ خواتین کی پندرہ نشستوں پر چھتیس امید وار ہیں جنہیں انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے ہیں٬ اسی طرح ضلع کونسل کی پچیس مخصوص نشستوں کے لئے 78امید وار سامنے آئے ہیں جن میں پندرہ کواتین کی مخصوص نشستوںپر 37امید وار مد مقابل ہیں جنہیں انتخابی نشان الاٹ کر دیئے ہیں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے فیصل آباد کے مقامی رہنماوں کے اختلافات کی وجہ سے کسی بھی گروپ کوٹکٹ جاری نہیں کیا گیا٬جس کی بناء پر مسلم لیگ ن کے تمام امیدواران آزاد امیدوار کی حیثت سے الیکشن میں حصہ لیگے یاد رہے کی فیصل آباد میں صوبائی قانون رانا ثناء اللہ خاں اور وفاقی وزیر مملکت عابد شیرعلی کے والد سابق ایم این اے چوہدری شیر علی کے درمیان اختلافات چلے آرہے ہیں جیسے مرکزی قیاد ت کئی ختم کرانے کی کوشش کی ہے مگر دونوں گروپ چودھرہٹ کی جنگ میں مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچا رہے ہیں ان کے اختلافات کی وجہ مرکزی قیادت بھی پریشان ہے٬کیونکہ دونوں رہنما ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کررہے ٬