پشاور٬سڑک کنارے نصب بارودی دھماکے سے ایک اہلکار شہید٬ایک زخمی

پولیس کا سرچ آپریشن٬2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا٬تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

منگل 25 اکتوبر 2016 16:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) کوئٹہ کے بعد پشاور میں بھی پولیس دہشت گردوں کے نشانے پر ہے٬ تھانہ دائود زئی کی حدود میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا ہے ٬ تفصیلات کے مطابق پولیس بدھ کے روز پشاور کے نواحی علاقے تھانہ دائو زئی کی حدود میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ ہوا ٬ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا ٬ پولیس کے مطابق دھماکے کی جگہ موجود مزید بارودی مواد ناکارہ بنانے سے پہلے ہی پھٹ گیا ٬ اس دوسرے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا٬پولیس کے مطابق دھماکے میں 5کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا ٬ دھماکے بعد پولیس نے گردونواح میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 2مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور ان سے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔