وزیر اعظم یوتھ اسکیم: اوپن یونیورسٹی کی940 طلبہ میں " لیپ ٹاپ" تقسیم

تقریب میں سانحہ شہدائے کوئٹہ کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعا ئے مغفرت کی گئی

منگل 25 اکتوبر 2016 16:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن )ایچ ای سی (نے وزیر اعظم یوتھ اسکیم فیز 2کے تحت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح کے 940۔طلبہ و طالبات کے لئے وائی فائی کنکشن سے آراستہ جدید لیپ ٹاپ فراہم کردئیے ہیں ۔تقسیم لیپ ٹاپ کی پہلی تقریب آج یونیورسٹی میں منعقد ہوئی جس میں 84۔طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے باقی 856۔

طلبہ و طالبات کولیپ ٹاپ ان کی رہائش گاہوں کے نزدیک ترین مقامات/ریجنل کیمپسسز میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تقریب کی صدارت ایچ ای سی کے چئیرمین ٬ْ پروفیسر ڈاکٹر مختار احمدنے کی۔ تقریب میں وائس چانسلر ٬ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی٬ْ ٬ْ ڈائریکٹرز ٬ْ ڈینز ٬ْ ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس ٬ْ کارکن اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

تقریب کے آغاز میں سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے پولیس کے جوانوں کے ایصال ثواب اور پسماندگان سے اظہار ہمدردی کے لئے اجتماعی دعا ئے مغفرت بھی کرائی گئی۔

یچ ای سی کے چئیرمین ٬ْ ڈاکٹر احمد مختار نے اپنے خطاب میں کہا کہ وفاقی حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور جو طلبہ آگے بڑھنا چاہتے ہیں ٬ْ جن کے اندر ٹیلنٹ اور پاکستان کے لئے کچھ کرنے کا جذبہ موجود ہے ان طلبہ کے لئے گورنمنٹ نے مختلف اسکیمیں شروع کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے لیپ ٹاپ کی فیز 2اسکیم کے تحت دو۔لاکھ لیپ ٹاف فراہم کئے ہیں جن میں سے ڈیڑھ لاکھ لیپ ٹاپ پاکستان اسمبلڈ ہیں۔

تقریب سے خطاب میں وائس چانسلر ٬ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ کی فراہمی ان کی محنت ٬ْ لیاقت اور قابلیت کا اعتراف ہے اور ایک محقق کے لئے اس سے بڑا تخفہ کوئی اور نہیں ہوسکتا ہے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبہ کو وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم میں شامل کرنے پر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے ایچ ای سی اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔تقسیم لیپ ٹاپ تقریب سے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز ٬ْ رانا طارق جاوید نے بھی خطاب کیا اور یونیورسٹی کے حوالے سے لیپ ٹاپ اسکیم کے خدوخال پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :