کوئٹہ کا سانحہ ہمارے دھرنے کیخلاف سازش ہی: شیخ رشید

حکومت چھوڑے بکرے لیکن ہم 4 دانتوں والے بڑے بکرے کی قربانی چاہیے٬ سربراہ عوامی مسلم لیگ

منگل 25 اکتوبر 2016 16:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئٹہ کا سانحہ ہمارے دھرنے کے خلاف سازش ہے ٬ حکومت چھوٹے بکروں لیکن ہم 4 دانتوں والے بڑے بکرے کی قربانی چاہتے ہیں۔منگل کے روز شیخ رشید سے چوہدری پرویز الٰہی نے ملاقات کی جس میں 2 نومبر کے دھرنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ بعد ازاں شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پرویزالہی کو 28 اکتوبر کو لال حویلی جلسے میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔

(جاری ہے)

2 نومبر کو چوروں اور ڈاکوؤں کو باہر نکال پھینکیں گے ٬ اس بار دھرنے کا نتیجہ 2014 سے بہت مختلف ہو گا۔ 28 اکتوبر کو دھرنے سے متعلق حکمت عملی کا اعلان کر دینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ 20 کروڑ عوام لاشیں بن چکی ہیں ٬ چند خاندانوں نے قوم کا خون چوسا ہوا ہے٬ کوئٹہ سانحے کے تانے بانے ملک دشمن اور راہداری دشمن قوتوں سے ملتے ہیں۔ طاہر القادری بھی یکم نومبر کو اسلام آباد آئیں گے ان کی پارٹی کے لوگوں سے بھی مسلسل رابطہ ہے۔ 2نومبر کا دھرنا کسی صورت نہیںرکنے ولا ٬ ہمارے کارکنوں کو سکیورٹی خدشات کا ڈرامہ رچا کر خوف زدہ نہیں کیا جا سکتا۔۔( علی)