ٹینڈرزانکوائری پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے واسا افسران کے خلاف دوبارہ انکوائری کا حکم دے دیا

منگل 25 اکتوبر 2016 16:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پانی کے 4700میٹروں کی تنصیب کے حوالے سے ٹینڈروں میں کی جانے والی انکوائری پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے واسا افسران کے خلاف دوبارہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایل ڈی اے کے گریڈ20کے چار افسران پر مشتمل ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ جو اس معاملے کی دوبارہ انکوائری کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور میں واٹر کنکشنوں پر 47ہزار واٹر میٹر نصب کیے جاتے تھے جس کے لئے ٹینڈر طلب کیے گئے لیکن ٹینڈروں پر عدم اطمینان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ٹینڈر منسوخ کردئیے تھے۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :