ایف آئی اے کی علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی ٬جعلی سفری دستاویزات پر دو افراد گرفتار

منگل 25 اکتوبر 2016 16:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) ایف آئی اے نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر دو افراد ہمایوںنذر اور لیاقت ندیم کی نیوزی لینڈ جانے کی کوشش ناکام بنادی اور انہیں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ دونوں ملزمان لاہور سے نیوزی لینڈ جانے والی پی آئی اے کی ایک پرواز کے ذریعے جعلی ویزوں پر نیوزی لینڈ جانے کی کوشش کررہے تھے۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :