سانحہ کوئٹہ ٬پنجاب حکومت کا ایک روزہ سوگ کا اعلان ٬سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا

منگل 25 اکتوبر 2016 16:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) پنجاب حکومت نے سانحہ کوئٹہ کے خلاف ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس حو الے سے پنجاب بھر کی سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا اورسانحہ کوئٹہ کے شہداء کی روح کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایات جاری کردی ہیں اور کہا ہے کہ پوری قوم سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہے اور ان سے ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔ واضح رہے کہ پیر کی رات تقریباً ساڑھے نو بجے مسلح دہشت گردوں نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج میں دہشت گردی کی جس سے 60سے زائد زیر تربیت پولیس اہلکار شہید جبکہ سو سے زائد زخمیوں کی تعداد ہے۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :