پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں پارکس میلوں ٹھیلوں میں لگائے جانے والے آسمانی جھولوں کے خلاف آپریشن روک دیا

منگل 25 اکتوبر 2016 16:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں پارکس میلوں ٹھیلوں میں لگائے جانے والے آسمانی جھولوں کے خلاف آپریشن روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسے میں پنجاب حکومت نے ایک قانون واضح کردیا ہے کہ کوئی بھی آسمانی جھولا مکینیکل ڈیپارٹمنٹ کے این او سی کے بغیر نہیں لگے گا۔ مکینیکل ڈیپارٹمنٹ آسمانی جھولوں کا معائنہ کرے کے بعد اس جھولے کے بارے میں فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔ جس کے بعدجھولے چلانے کی اجازت ہوگی۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :