پولیس اور مدعی پارٹی نے سودکا کاروبار کرنے والے ملزم عرفان کی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی

منگل 25 اکتوبر 2016 16:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) پولیس اور مدعی پارٹی نے سودکا کاروبار کرنے والے ملزم عرفان کی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے ملزم عرفان کی ضمانت خارج کردی۔ جس پر ملزم نے عدالت سے فرار ہونے کی کوشش کی تو مدعی پارٹی کے لوگوں نے نہ صرف ملزم پر تشدد کیا بلکہ اس کی فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس ملزم کو کھینچتے ہوئے ساتھ لے گئی۔(سعید)

متعلقہ عنوان :