وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت گورنرہاؤس میں اعلیٰ سطحی اجلاس

سانحہ کوئٹہ سمیت ملک میں امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال،وزیراعظم اورآرمی چیف نے سانحہ کوئٹہ میں زخمی افراد کی عیادت بھی کی۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 اکتوبر 2016 16:30

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت گورنرہاؤس میں اعلیٰ سطحی اجلاس

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25اکتوبر2016ء) :وزیراعظم محمدنوازشریف کی زیرصدارت گورنرہاؤس کوئٹہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا،جس میں سانحہ کوئٹہ سمیت ملک میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان،گورنراور وزیراعلیٰ بلوچستان،کمانڈرسدرن کمانڈ،ڈی جی آئی ایس آئی،ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی ایم او بھی شریک ہوئے۔قبل ازیں وزیراعظم محمدنوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سانحہ کوئٹہ میں زخمی ہونیوالوں کی ہسپتال میں جاکر عیادت کی۔جبکہ انہوں نے پولیس ٹریننگ سکول میں خودکش دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجہ میں جاں بحق افراد کیلئے اظہارتعزیت بھی کیا۔