ملتان روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق

منگل 25 اکتوبر 2016 16:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) لاہور میں ملتان روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا۔ بتایاگیا ہے کہ ملتان روڈ پر مانگا منڈی کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت نسیم خان کے نام سے ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :